ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اناؤ عصمت دری متاثرہ کے لواحقین سے ملاقات کیلئے پہنچیں پرینکا گاندھی

اناؤ عصمت دری متاثرہ کے لواحقین سے ملاقات کیلئے پہنچیں پرینکا گاندھی

Sat, 07 Dec 2019 23:16:57    S.O. News Service

لکھنؤ7دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اناؤ ضلع میں آگ کے حوالے کی گئی عصمت دری متاثرہ کی موت کے بعد اس کے لواحقین سے ملاقات کرنے کے لئے لکھنؤ سے روانہ ہو گئیں۔ریاستی کانگریس صدر اجے کمار للو نے بتایا کہ متاثرہ کی موت کی خبر ملنے کے بعد پرینکا اناؤ کے لئے روانہ ہو گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پرینکا گاندھی وہاں متاثرہ کے لواحقین سے ملاقات کریں گی۔پرینکا  یوپی کے اپنی دو روزہ دورے پر جمعہ کو لکھنؤ پہنچی تھیں۔اس سے قبل پرینکا نے ٹویٹ کیا کہ میں ’بھگوان سے پرارتھنا‘ کرتی ہوں کہ وہ اناؤ متاثرہ کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں استقامت دے اور ان کی روح کو ”شانتی“ دے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی ناکامی ہے کہ ہم اس انصاف نہیں دے پائے۔ سماجی طور پر ہم سب مجرم ہیں، لیکن یہ یوپی میں کھوکھلی ہو چکے لاء اینڈ آرڈر کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔ پرینکا نے ٹویٹ کیا کہ اناؤکے گزشتہ واقعہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت نے متاثرہ کو فوری طور پر تحفظ کیوں نہیں دیا؟ جس افسر نے ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیا، اس پر کیا کارروائی ہوئی؟ یوپی میں ہر روز خواتین پر جو ظلم ہو رہا ہے، اسے روکنے کے لئے حکومت کیا کر رہی ہے؟قابل ذکر ہے کہ اناؤ ضلع کے بہار تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کی رہنے والی 23 سالہ عصمت دری متاثرہ کو جمعرات کی صبح ریلوے اسٹیشن جاتے وقت راستے میں پانچ افراد نے آگ کے حوالے کر دیا تھا۔ملزمان میں سے دو کیخلاف متاثرہ نے عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا تھا، تقریباً 90 فیصد تک جھلس چکی خاتون کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے دہلی لایا گیا تھا اور وہاں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں جمعہ دیر رات قریب ساڑھے گیارہ بجے دم توڑ دیا۔ 


Share: